ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بنگلادیش کے سابق چیف جسٹس قتل کے مقدمے میں گرفتار

بنگلادیش کے سابق چیف جسٹس قتل کے مقدمے میں گرفتار
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بنگلا دیش کے سابق چیف جسٹس  اے بی ایم خیرالحق کو  قتل کے مقدمے میں گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس نے سابق چیف جسٹس کو ان کےگھر سےگرفتارکرنے کے بعد عدالت میں پیش کیا جس کے بعد ڈھاکا کی عدالت نے سابق چیف جسٹس خیرالحق کو جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

سابق جج خیرالحق گزشتہ سال طلبہ تحریک میں ایک نوجوان کے قتل میں مقدمے میں نامزد ہیں۔

ان پر مقدمہ بنگلادیش نیشنل پارٹی کے رہنما نے درج کرایا، اس مقدمے میں سابق چیف جسٹس خیرالحق اور سابق وزیراعظم شیخ حسینہ سمیت 465 افراد نامزد ہیں۔

 یاد رہےکہ سابق چیف جسٹس بنگلادیش خیرالحق کے خلاف بغاوت اور فراڈ سمیت 3 مقدمات درج  ہیں۔

Ansa Awais

Content Writer