ویب ڈیسک : دیامر کے علاقے چلاس میں ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ کے بعد سیاحتی مقام فیری میڈوز کا ٹریک بند ہوگیا، جس کی وجہ سے سیاحوں کی بڑی تعداد پھنس گئی۔
پولیس کے مطابق سیاحوں کی بڑی تعداد فیری میڈوز میں موجود ہےتاہم چلاس روڈ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث متعدد مقام پر بند ہے، سیاح چلاس روڈ کو کھلوانے کیلئے جلد اقدامات کا مطالبہ کررہے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جو نوجوان ٹریکنگ کرسکتے ہیں ان کو کراس کروا کے لایا جارہا ہے جب کہ خواتین، بوڑھے اور بزرگوں کو آرمی ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو کیا جا رہا ہے۔