ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈیجیٹل دہشتگردی کیخلاف تعاون ،حکومت کا سوشل میڈیا کمپنیوں سے ڈیٹا شیئرنگ، تعاون کا مطالبہ

ڈیجیٹل دہشتگردی کیخلاف تعاون ،حکومت کا سوشل میڈیا کمپنیوں سے ڈیٹا شیئرنگ، تعاون کا مطالبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پاکستان نے ڈیجیٹل دہشتگردی کے خلاف عالمی تعاون کی اپیل کرتے ہوئے سوشل میڈیا کمپنیوں سے ڈیٹا شیئرنگ اور تعاون کا مطالبہ کردیا۔

   وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے وزیر مملکت قانون بیرسٹر عقیل ملک  کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان عالمی سطح پر دہشتگردی کیخلاف ایک مضبوط مورچہ ہے،ہم دہشتگردوں کے اکاؤنٹس بلاک کرناچاہتے ہیں،ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے ساتھ ان کاؤنٹس سے متعلق معلومات شیئر کی جائیں،پاکستان نے دہشتگردی سے منسلک سوشل میڈیا کے سینکڑوں اکاؤنٹس کا پتہ لگایا۔

  دہشتگردی کیخلاف دیواریں بنارہے ہیں، آزادی اظہار کا خاموش نہیں کررہے،سوشل میڈیا کمپنیوں کو اے آئی کے ذریعے دہشتگرد مواد فوراً ہٹانا ہوگا، دہشتگرد پراپیگنڈاپیکا کے تحت قابل سزا جرم ہے،ہم سوشل میڈیا آپریٹر سے درخواست کررہے ہیں کہ وہ ہم سب سے تعاون کریں۔

  بیرسٹر عقیل ملک کاکہناتھا کہ پاکستان دہشتگردی سے بہت زیادہ متاثر ہوا ہے،پاکستان کو دہشتگردی میں نہ صرف جانی بلکہ بھاری مالی نقصان ہوا، ہم پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے دفاتر قائم ہونے کا خیرمقدم کریں گے۔بہت سے دہشتگرد گروپ نہ صرف پاکستان بلکہ اقوام متحدہ کی فہرست میں بھی کالعدم ہیں،طلال چودھری نے نشاندہی کی تھی کہ یہ دہشتگرد گروپ واٹس ایپ چلا رہے ہیں۔