ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 نامعلوم افراد نے کمسن بچے کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا

 نامعلوم افراد نے کمسن بچے کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پاکپتن میں نامعلوم افراد نے کمسن بچے کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا۔

 پولیس کے مطابق کرمانوالہ چوک میں گزشتہ روز نامعلوم افراد نے ساڑھے 4 سالہ محمد احمد کو گلا کاٹ کر قتل کردیا،ایف آئی آر کے مطابق بچے کی والدہ اپنے بیٹے کو بچوں کے ساتھ کھیلتا چھوڑ کر سودا سلف لینے گئی تھی، واپس آنے پر دیکھا کہ بچہ زخمی حالت میں زمین پر پڑا تھا۔

 بچے کو فوراً تشویشناک حالت میں ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

 پولیس نے بچے کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔