ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایک اورمتنازع بیان، حمزہ علی عباسی بڑی مشکل میں پھنس گئے

ایک اورمتنازع بیان، حمزہ علی عباسی بڑی مشکل میں پھنس گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:معروف اداکار حمزہ علی عباسی ایک بار پھر مذہبی موضوع پر دیے گئے بیان کے باعث سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں آ گئے۔

حال ہی میں وائرل ہونے والے ایک پوڈکاسٹ کلپ میں اداکار نے اسلام میں حجاب کے تصور پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ "سر ڈھانپنا لازمی نہیں ہے، یہ صرف نبی کریم ﷺ کی ازواج اور اہل بیت کے لیے تھا، تمام مسلمان خواتین پر اس کا اطلاق نہیں ہوتا۔"

حمزہ علی عباسی کا یہ بیان سورۃ الاحزاب کی آیت کے تناظر میں دیا گیا، جس میں حجاب کا ذکر آیا ہے تاہم ان کی تشریح کو بڑی تعداد میں صارفین نے "گمراہ کن" اور "قرآنی تعلیمات کے خلاف" قرار دیا۔

سوشل میڈیا پر صارفین نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے اداکار کے بیان کو ناقابل قبول قرار دیا. ایک صارف نے لکھا کہ یہ شخص بدقسمت ہے، جس کی اپنی من گھڑت تشریحات ہیں۔دوسرے نے کہا کہ او بھائی، اپنی بیوی کو حجاب کی تلقین نہ کرو، لیکن دوسری خواتین کو بھی گمراہ نہ کرو۔ ایک خاتون صارف نے سورۃ الاحزاب (33:59) کا حوالہ دے کر لکھا کہ قرآن واضح طور پر تمام مؤمن عورتوں کو حجاب کا حکم دیتا ہے۔

جہاں کئی صارفین نے حمزہ عباسی پر کڑی تنقید کی، وہیں کچھ نے ان کے بیان کو "علمی بحث کا آغاز" قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس معاملے پر اہل علم اور علمائے کرام کی رہنمائی زیادہ مؤثر اور موزوں ہے۔

یاد رہے کہ حمزہ علی عباسی ماضی میں بھی مذہبی رجحان، نظریاتی گفتگو اور دین کی تشریح کے حوالے سے خبروں کی زینت بن چکے ہیں۔ ان کا مؤقف اکثر سوشل میڈیا پر مباحثے کو جنم دیتا ہے اور اس بار بھی "حجاب" سے متعلق بیان نے مذہبی حلقوں اور عام صارفین کو متحرک کر دیا ہے۔