کرکٹ کے متوالوں کے لئے بڑی خوشخبری

سپورٹس بورڈ پنجاب،پی سی بی، ٹیلنٹ ہنٹ ،سٹی42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہباز علی) سپورٹس بورڈ پنجاب نے نو گراونڈز عارضی طور پر پاکستان کرکٹ بورڈ کو دینے کا فیصلہ کرلیا۔
سپورٹس بورڈ پنجاب کا کرکٹ کے فروغ کے لئے بڑا فیصلہ،،نو گراونڈز عارضی طور پر پی سی بی کو دینے کا فیصلہ کرلیا گیا،سپورٹس بورڈپنجاب پی سی بی کی درخواست پر عارضی طور پر 9گراؤنڈز بورڈ کو دے گا، پاکستان کرکٹ بورڈ ان گراونڈز میں پچز اور آؤٹ فیلڈ کی دیکھ بھال کیلئے ٹیکنیکل سہولیات فراہم کرے گا۔
سپورٹس بورڈ پنجاب کے کرکٹ ایونٹس کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ تکنیکی معاونت اور میچ آفیشلز دے گا، سپورٹس بورڈ پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ کے لئے سیالکوٹ اور فیصل آباد میں کرکٹ کے ہائی پرفارمنس سنٹر بنا رہا ہے۔