حکومت نے صفائی کے نام پر شہریوں کو لوٹنے کا منصوبہ بنا لیا

حکومت نے صفائی کے نام پر شہریوں کو لوٹنے کا منصوبہ بنا لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ریحان گل ) لاہور میں صفائی کے نظام میں تبدیلی کا معاملہ، صارفین سے صفائی فیس کی وصولی بجلی کے بلوں کے ذریعے کرنے کی تجویز سامنے آگئی۔

پنجاب حکومت کی جانب سے لاہور میں صفائی کا نظام تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، نئے مجوزہ نظام میں گھروں سے کوڑا کرکٹ اٹھایا جائے گا، جس کے لیے صارفین سے ماہانہ فیس بھی وصول کی جائے گی جبکہ فیس کا تعین علاقوں کے درجہ کے مطابق کیا جانا تھا۔ پوش علاقوں، مڈل کلاس اور لوئر مڈل کلاس کے لئے الگ ریٹس مقرر کئے جانے تھے لیکن اب حکومتی کا پالان تبدیل ہوتا نظر آرہا ہے۔

ذرائع کے مطابق صارفین سے صفائی فیس کی وصولی بجلی کے بلوں کے ذریعے کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے، بجلی کے بلوں میں فکس رقم یا تناسب کے مطابق فیس وصول کی جائے گی۔ بجلی کے بل کے مطابق 3، 5 یا 10 فیصد کے تناسب سے فیس وصول کی جائے جبکہ فکس رقم کی صورت میں 1050 روپے کے بل پر 25 روپے فیس وصول کی جائے۔

بجلی کے بل کے ذریعے صفائی فیس وصولی پر بجلی کمپنیوں سے عید کے بعد مشاورت کی جائے گی۔ معاملات طے ہونے کی صورت میں صفائی کےنئے نظام میں شامل کیا جائے گا۔