(عرفان ملک) باٹا پور میں 9 سالہ بچے کو بدفعلی کے بعد قتل کرنیوالا ملزم پکڑا گیا، ملزم نے دوران تفتیش واردات کا اعتراف کرلیا۔
سبحان نامی بچے کو 14 جولائی کو باٹا پور میں بدفعلی کے بعد بے دردی سے قتل کردیا گیا تھا، مختلف پہلوؤں پر ہونیوالی تفتیش نے 4 مشتبہ افراد میں سے قاتل کی شناخت کرا دی، ملزم اعظم اقبال مقامی رہائشی اور ایک بیٹی کا باپ ہے، جسے پولیس نے11 روز بعد ٹریس کرلیا، ملزم نے واردات کا اعتراف کرتے ہوئے گھناؤنے فعل پر شرمندگی کا اظہار کیا۔
پولیس کے مطابق نشے کے عادی ملزم نے تفتیش کے دوران انکشاف کیا ہے کہ اس نے بچے کو زیادتی کے بعد گلا دبانے اور سر دیوار میں مار کر قتل کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اعتراف جرم کے بعد ڈی این اے سمیت دیگر فرانزک رپورٹس پر مبنیٰ چالان مرتب کیا جارہا ہے، جلد ملزم کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔