ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عام انتخابات، بارش نے رنگ میں بھنگ ڈال دیا

عام انتخابات، بارش نے رنگ میں بھنگ ڈال دیا
کیپشن: City42 - Election Day, Polling Rain
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش نے عام انتخابات کیلئے جاری پولنگ کے رنگ میں بھنگ ڈال دیا۔بارش سے ووٹرز کو گھروں سے نکلنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے

خبر پڑھیں۔۔۔مسلم لیگ نون کا چیف الیکشن کمشنر کو خط، بڑا مطالبہ کردیا

لاہور کے کئی علاقوں میں موسلادھار بارش ہورہی ہے جس کی وجہ سے ووٹرز کو گھروں سے باہر نکلنے میں مشکلات کا سامنا ہے، بارش کے باوجود حبس اور گرمی کا راج برقرار ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج لاہور شہر کا درجہ حرارت کم سے کم 26 اور زیادہ سے زیادہ 33  ڈگری رہنے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 91 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوائیں 16 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔۔تخت لاہور کا سکندر کون ہوگا؟

محکمہ موسمیات نے مزید بارش کی پیشگوئی کردی، ایم ڈٰی واسا نے افسران اور عملے کو الرٹ جاری کر دیا۔

خبر  لازمی پڑھیں۔۔۔پولیس اہلکاروں نے کاہنہ پولنگ سٹیشن پر ووٹر کی عزت کا جنازہ نکال دیا

واضح رہے کہ پاکستان میں عام انتخابات کا میدان سج گیا جس کے لئےلاہور سمیت ملک بھر میں پولنگ کا عمل جاری ہے جو شام 6 بجے تک بلاتعطل جاری رہے گا، اس موقع پر ملک بھر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔عام انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) ، تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی سمیت 122 سیاسی و مذہبی جماعتیں حصہ لے رہی ہیں۔