تخت لاہور کا سکندر کون ہوگا؟

تخت لاہور کا سکندر کون ہوگا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) عام انتخابات کا میدان سج گیا، تخت لاہور کا سکندر کون ہوگا، کامیابی کا تاج کس کےسرسجے گا, اہل لاہورکس کا عَلم اٹھائیں گے, اورکس کا بوریا بستر گول ہوگا؟فیصلہ آج 53 لاکھ 98 ہزار ووٹرز کریں گے۔

خبر پڑھیں۔۔۔خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکنے والوں کیلئے بڑی سزا کا اعلان

سٹی 42کے مطابق21 ویں صدی میں پاکستان کے چوتھے عام انتخابات آج ہورہے ہیں، ملک بھر کی طرح لاہور میں بھی عام انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے جو بلاتعطل شام 6 بجے تک جاری رہے گا۔ اس حوالے سے شہر بھر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ آج بڑے دن پر ووٹرز کا جوش و خروش بھی دیدنی ہے۔الیکشن ڈے پر آج ملک میں عام تعطیل ہے، تمام سرکاری و نیم سرکاری ادارے بند ہیں۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔کونسا ووٹ گنتی میں شامل، کونسا خارج ہوگا؟
 واضح رہے کہ عام انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) ، تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی سمیت 122 سیاسی و مذہبی جماعتیں حصہ لے رہی ہیں۔  لاہور میں قومی اسمبلی کی 14 اور صوبائی اسمبلی کی 30 سیٹوں کے لیے پولنگ ہورہی ہے،جس کے لیے3 ہزار 8 سو 99 پولنگ اسٹیشن قائم کیے جائیں گے-جن میں1243 مردحضرات کیلئے اور1174خواتین کے لیے بنائے گئے ہیں، پولنگ اسٹیشنز پر 4054پریذائیڈنگ افسر، 20165اسسٹنٹ پریذائڈنگ افسراور12130 تعداد پولنگ افسران تعینات کیے گئے ہیں۔

خبر لازمی پڑھیں۔۔الیکشن کمیشن نے زائدالمعیاد شناختی کارڈ پر بھی ووٹ ڈالنے کی اجازت دیدی
 

Sughra Afzal

Content Writer