پولیس اہلکاروں نے کاہنہ پولنگ سٹیشن پر ووٹر کی عزت کا جنازہ نکال دیا

 پولیس اہلکاروں نے کاہنہ پولنگ سٹیشن پر ووٹر کی عزت کا جنازہ نکال دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چودھری) پولیس اہلکاروں نے کاہنہ پولنگ سٹیشن پر ووٹر کی عزت کا جنازہ نکال دیا۔ ایک نے پکڑا، دوسرے نے گریبان پرہاتھ ڈالا اورتیسرے نے شہری پرتھپڑوں کی بارش کردی، ووٹ دینے والا شریف شہری اہلکاروں کا منہ ہی تکتارہ گیا۔

خبر پڑھیں۔۔۔تخت لاہور کا سکندر کون ہوگا؟ فیصلہ آج ووٹرز کریں گے

کاہنہ پولنگ سٹیشن پر تعینات پولیس اہلکاروں نے نجانے کس بات کا غصہ ایک شریف شہری پر نکال دیا۔ ووٹ کی عزت کیلئے آنے والا شہری اپنی عزت سے ہی ہاتھ دھو بیٹھا۔ حق رائے دہی استعمال کرنے والا شہری اہلکاروں کے نرغے میں ایسا پھنسا کہ انہوں نے تھپڑوں سے اُس کا برا حال کر دیا۔ ووٹر بے چارہ غصے سے لال پیلے اہلکاروں کے سامنے بے بس رہا اور تھپڑوں کی بارش ہوتی رہی۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔چیف جسٹس آف پاکستان نے اپنا وعدہ پورا کردیا 

پولیس اہلکاروں کا موقف ہے کہ انہوں نے شہری کو قطار میں کھڑا نہ ہونے پر مارا جب کہ متاثرہ شہری کا کہنا تھا کہ اہلکاروں نے لائن میں کھڑا ہونے کے باوجود اس پر تشدد کیا۔

خبر لازمی پڑھیں۔۔۔عام انتخابات میں دھاندلی کا بڑا منصوبہ ناکام، شناختی کارڈز سے بھری بوری برآمد

پولیس کی جانب سے تشدد کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں، سوالیہ نشان اس نکتے پر ہے کہ بڑے بڑے دعوؤں کے باوجود بھی اہلکاروں کو شہریوں کیساتھ برتاؤ کا طریقہ نہیں آسکا تبھی تو عوام اور پولیس کے درمیان فاصلے کم ہونے کی بجائے بڑھتے ہی جاتے ہیں جو کہ ایک افسوسناک بات ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer