ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بہاولپور چڑیا گھر سے بندروں کے فرار کا واقعہ، 2 افراد زخمی

بہاولپور چڑیا گھر سے بندروں کے فرار کا واقعہ، 2 افراد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بہاولپور چڑیا گھر سے پانچ سے چھ بندر فرار ہونے کا واقعہ پیش آیا، جسے انتظامیہ اور ٹھیکیداروں کی مبینہ غفلت قرار دیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق فرار ہونے والے بندروں نے شہر میں خوف و ہراس پھیلا دیا اور اس دوران دو افراد زخمی بھی ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق بندر چڑیا گھر سے نکل کر ملحقہ موبائل ٹاور پر چڑھ گئے  جس کے باعث علاقہ مکینوں میں شدید تشویش پھیل گئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ، چڑیا گھر کا عملہ، پولیس اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور بندروں کو قابو میں لانے کے لیے مشترکہ آپریشن شروع کیا گیا۔ 

ریسکیو ذرائع کے مطابق چڑیا گھر سے فرار ہونے والے تمام پانچ بندروں کو قابو پا لیا گیا ہے اور انہیں دوبارہ پنجروں میں منتقل کیا جا رہا ہے، زخمی ہونے والے افراد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کر دی گئی ہے۔