ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ؛ آتشی اسلحہ سپلائی کرنے والے 2 ڈیلر گرفتار

لاہور ؛ آتشی اسلحہ سپلائی کرنے والے 2 ڈیلر گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : لاہور میں ناکہ نیو راوی پر مجاہد سکواڈ  نے کارروائی کے دوران آتشی اسلحہ سپلائی کرنے والے 2 ڈیلر گرفتار کرلیئے ۔ 

ناکہ نیو راوی پر جوانوں نے مشکوک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا، جنہوں نے فوری طور پر فرار کی کوشش کی، تاہم ناکہ پر موجود جوانوں نے آپسی کوارڈینیشن سے فرار کی کوشش ناکام بنادی۔ اس دوران گاڑی کی چیکنگ پر 14 جدید آٹومیٹک رائفلیں ،9 پستول درجنوں گولیاں و میگزینز برآمد ہوئے، جس کے بعد ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا۔ 

پولیس کے مطابق گرفتار فیاض ،شاکر کو اسلحہ سمیت کارروائی کیلئے تھانہ شاہدرہ ٹاؤن کے حوالے کر دیا گیا۔