سٹی 42 : شکر گڑھ میں نارووال روڈ پر خوفناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 2 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق ملک باغ کے قریب ہائی ایس ویگن کی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکر ہوئی۔ تیز رفتاری کے باعث ہونے والے حادثے کے نتیجے میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ 5 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق کی شناخت انس سکنہ نورکوٹ اور خاتون کی بھنڈراں کی رہائشی سے ہوئی۔ ریسکیو آپریشن جاری ہے، لاشیں اور زخمی ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔