سٹی 42 : صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان کے علاقے پنجگور میں فتنتہ الھندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف کاروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نےپنجگور بلوچستان میں فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قوم کا غیر متزلزل عزم اور سیکیورٹی فورسز کا کردار قابلِ ستائش قراردیا۔ صدرِ مملکت نے کہا کہ فتنہ الہندوستان کے خلاف آپریشنز قومی سلامتی کے لیے ناگزیر ہیں۔ بیرونی مداخلت کی وجہ سے ہونے والی دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔
واضح رہے کہ بلوچستان کے ضلع پنجگور میں سیکیورٹی فورسزنےانٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے3 دہشت گرد ہلاک کردیئے۔