ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مجھے نااہل کرنے کی کوشش ہورہی ہے، سہیل آفریدی

مجھے نااہل کرنے کی کوشش ہورہی ہے، سہیل آفریدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا(کے پی کے) سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج کا نفاذ ناممکن ہے۔

 مینگورہ میں پی ٹی آئی کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں خود تیراہ جاؤں گا، وہاں کے لوگوں کے ساتھ جرگہ کریں گے اور جو  بھی بات ہوگی ثبوت کے ساتھ ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختون خوا میں گورنر راج لگانا ناممکن ہے اسلئے مجھے نااہل کرنے کی کوشش ہورہی ہے۔ 

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا(کے پی کے) سہیل آفریدی سٹریٹ موومنٹ کے سلسلے میں آج سوات، بٹ خیلہ اور تیمر گرہ میں بھی کارکنان سے خطاب کریں گے۔