ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بہاولپور : لڑکی کی تشدد زدہ جلی ہوئی لاش ملنے کا معاملہ ،مقدمہ درج

بہاولپور : لڑکی کی تشدد زدہ جلی ہوئی لاش ملنے کا معاملہ ،مقدمہ درج
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پنجاب کے شہر بہاولپور سے نامعلوم لڑکی کی تشدد زدہ جلی ہوئی لاش ملنے کا معاملہ پیش آیا، پولیس کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر دیا گیا ہے۔
 ایف آئی آر متن کے مطابق 20 سالہ لڑکی کو تشدد کے بعد قتل کرکے جلایا گیا ہے جبکہ ایک روز قبل چک 8 بی سی جھاڑیوں سے لڑکی کی لاش ملی تھی۔

پولیس کے مطابق لڑکی کی لاش کے قریب عینک ، جوتا اور ہاتھ میں پہنی ہوئی انگوٹھی ملی ہے، پوسٹمارٹم کے بعد لاش سرد خانہ منتقل کر دی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی قانونی کارروائی کرتے ہوئے تحقیقات کا عمل جاری ہے۔

ء