ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ جنگلات کی کارروائی، ہنس نسل کی44 بطخیں برآمد  

محکمہ جنگلات کی کارروائی، ہنس نسل کی44 بطخیں برآمد  
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:محکمہ جنگلات پنجاب نے نایاب پرندوں او ر پاڑہ ہرن کے گوشت کی غیرقانونی سمگلنگ میں ملوث مافیا کے خلاف بڑی کارروائی کی ہے۔
 محکمہ جنگلات اور جنگلی حیات کے عملے نے خفیہ اطلاع پر کارروائی میں ہنس نسل کی44 بطخیں بھی برآمد کرلیں گئی ہیں۔ وزیراعلی مریم نوازشریف کی ہدایت پر سائیبریا سے ہجرت کرنے والے آبی پرندے ’بارہیڈڈ گیز‘ کل (بدھ کو) آزاد کئے جایئں گے۔

رپورٹ کے مطابق تمام پرندے نہایت صحت مند ہیں، محکمہ جنگلات اور جنگلی حیات کی ٹیم کی پرندوں کے معائینہ کے بعد بارہیڈڈ گیزکو کالا خطائی کے نیشنل پارک سے فضا میں چھوڑا جائے گا۔

غیرقانونی دھندے میں ملوث دو ملزمان کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کرلی گئی جبکہ کارروائی پنجاب وائلڈ لائف ایکٹ2025کی خلاف ورزی پر کی گئی ہے۔

وائلڈ لائف ایکٹ 2025 کے تحت جانوروں اور پرندوں کے غیرقانونی سمگلنگ کا جرم ناقابل ضمانت ہے۔