وقاص احمد: جوہر ٹاؤن کے علاقے میں غباروں میں ہوا بھرنے والی ٹینکی پھٹنے سے خوفناک حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ ایک بچی اور ایک اور خاتون زخمی ہو گئیں۔
واقعہ پی آئی اے روڈ پر انم پلازہ کے قریب پیش آیا۔ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے میں 30 سالہ نور تاج موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی، جبکہ دھماکے کے باعث 10 ماہ کی جویریا اور 24 سالہ انم زخمی ہوئیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ٹینکی پھٹنے کی وجوہات کا تعین کیا جا رہا ہے، جبکہ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں مکمل کیں۔