ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکا کی 18 ریاستوں میں تباہ کن برفانی طوفان و بارش،ایمرجنسی نافذ

امریکا کی 18 ریاستوں میں تباہ کن برفانی طوفان و بارش،ایمرجنسی نافذ
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:امریکا کی 18 ریاستوں میں تباہ کن برفانی طوفان، شدید برفباری اور بارش سے 20 کروڑ سے زائد افراد متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکا کی ریاست ٹیکساس، اوکلاہوما، آرکنساس میں شدید برف باری ہوئی، مجموعی طور پر 18 ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جبکہ 9 ریاستوں میں نیشنل گارڈز کو متحرک کردیا گیا ہے۔

نیویارک کے میئر نے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔شدید بارش و طوفان کے پیش نظر تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

امریکا بھر میں 10 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔