ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بہت ہوگیا، اب سیز فائر ہونا چاہیے، بیرسٹر گوہرخان

بہت ہوگیا، اب سیز فائر ہونا چاہیے، بیرسٹر گوہرخان
کیپشن: Barrister Gohar Khan, file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہرخان نے کہا ہے کہ اداروں سے درخواست ہے 8فروری کو عوام کا راستہ نہ روکیں۔

بیرسٹر گوہر خان نے بونیر میں اپنے حلقے این اے10میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی نازک صورتحال ہے،ایک اور تجربےکامتحمل نہیں ہوسکتا، عدلیہ سے شکوہ ہے لیکن پھر بھی نظرثانی اپیل دائر کریں گے، امید ہےسپریم کورٹ سے بلے کا نشان واپس ملے۔

بیرسٹر گوہرخان ورکرز کنونشن سے خطاب کے دوران عوام سے کہا کہ بہت ہوگیا، اب سیز فائر ہونا چاہیے، اپنےامیدواروں کو پہچان لیں اور ان کے نشانات پرمہر لگائیں۔