کاغذات نامزدگی مسترد، صنم جاوید  نے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

کاغذات نامزدگی مسترد، صنم جاوید  نے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی نامزد  امیدوار صنم جاوید  نے عام انتخابات میں حصہ لینے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔

 صنم جاوید نے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیلیں دائر کردیں۔ صنم جاوید کی جانب سے دائر کردہ اپیلوں میں الیکشن ٹریبونلز کے فیصلے کو کا لعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ صنم جاوید کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 119، این اے 120 اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 150 سے کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے تھے۔

 دوسری جانب قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 163 سے شوکت بسرا نے بھی اپیل دائر کردی۔