پی ٹی آئی کی ٹکٹیں لینے والوں میں سے کسی نے غداری کی تو عوام انہیں رہنے نہیں دیں گے، شعیب شاہین

 پی ٹی آئی کی ٹکٹیں لینے والوں میں سے کسی نے غداری کی تو عوام انہیں رہنے نہیں دیں گے، شعیب شاہین
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شعیب شاہین کا کہنا ہے کہ جن لوگوں کو پی ٹی آئی کی ٹکٹیں ملیں ان میں سے کسی نے غداری کی تو عوام انہیں رہنے نہیں دیں گے۔

پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین نے نجی ٹی وی چینل میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں پیپلزپارٹی کانام و نشان بھی نہیں ہے۔میرا نہیں خیال کہ وہ ایک بھی سیٹ لے سکیں گے۔ بلاول بھٹو ایک تیرسےکئی شکارکرناچاہتےہیں۔ہمارےووٹ لینے کیلئے ہمارےحق میں بات بھی کرتے ہیں اور دوسری طرف ہمارے امیدواروں کو بکاؤ کہہ کر انہیں ووٹ نہ دینےکا کہہ رہے ہیں۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی اورن لیگ برابر ہیں، پی ٹی ایم حکومت نےہم پرظلم کیا، ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں سے ایک بڑا مجرم اور ایک چھوٹا مجرم ہے۔