مونگ پھلی کے حیران کن فوائد

مونگ پھلی کے حیران کن فوائد
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)مونگ پھلی ایک خشک میوہ ہے، اسے عام طور پر سردیوں میں استعمال کیا جاتا ہے، تاہم مونگ پھلی کی طبی افادیت کی وجہ سے اسے محفوظ کر کے سارا سال استعمال کیا جاتا ہے۔ 

مونگ پھلی کے فوائد
مونگ پھلی کے بہت سے فوائد سے ہیں لیکن اگر اس کو زیادہ مقدار میں استعمال کیا جائے تو یہ نقصان کا باعث بھی بن سکتی ہے۔ اس لیے ماہرینِ غذا مشورہ دیتے ہیں کہ اسے متوازن مقدار میں ہی استعمال کرنا چاہیئے۔

 تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ مونگ پھلی کے استعمال سے دل کی بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے۔ مونگ پھلی کے استعمال سے دل کی بیماریوں سے واقع ہونے والی موت کی شرح کو انتیس فیصد تک کم کیا جا سکتا ہے۔

اس میوے میں ایسے اجزاء پائے جاتے ہیں جو کہ دل کی صحت کے لیے مفید سمجھے جاتے ہیں۔ اس میں پائے جانے والے اجزاء کولیسٹرول کے لیولز کو بھی کم کرتے ہیں اور خون کی نالیوں کو سکڑنے سے روکتے ہیں جس سے دل کی بیماریوں کے کئی خطرات کم ہو جاتے ہیں۔

مونگ پھلی میں چوں کہ چربی کی مقدار کم ہوتی ہے اس لیے یہ وزن میں کمی لانے کے لیے مددگار ثابت ہو سکتی ہے، تاہم وزن میں تیزی سے کمی لانے کے لیے اسے زیادہ مقدار میں استعمال نہیں کرنا چاہیئے۔ اس کے ساتھ ساتھ مونگ پھلی میں پروٹین اور فائبر بھی کافی مقدار میں پایا جاتا ہے جس کی وجہ سے وزن کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

دماغ کی صحت کو برقرار رکھنے اور اس میں بہتری لانے کے لیے جسم کو وٹامن بی1، نیاسین، اور فولیٹ جیسے اہم منرلز کی ضرورت ہوتی ہے۔ جب آپ مونگ پھلی کو باقاعدگی کے ساتھ متوازن مقدار میں استعمال کرتے ہیں تو جسم کو یہ تمام نیوٹرنٹس حاصل ہو جاتے ہیں، جس کی وجہ سے دماغ کی صحت میں بہتری آنا شروع ہو جاتی ہے۔ 

اس کے علاوہ جسم کو متوازن مقدار میں بی1 حاصل ہونے سے دماغ کی کئی بیماریوں کے خطرات میں بھی واضح کمی آتی ہے۔ مونگ پھلی میں ایسے بائیو ایکٹو کمپاؤنڈز بھی پائے جاتے ہیں جو کہ سوچنے کی صلاحیت میں بہتری لاتے ہیں اور انسان کی گفتگو کرنے کے عمل کو بھی بہتر بناتے ہیں۔ اس خشک میوے میں پائے جانے والے پولی فینولز موڈ کو خوش گوار بناتے ہیں۔

مونگ پھلی کو دانتوں اور مسوڑھوں کے مسائل کی دوا بھی کہا جاتا ہے۔ اس خشک میوے کو بھوننے کے بعد اس میں نمک ملا کر چبانے سے دانتوں اور مسوڑھوں کی صحت میں اضافہ ہوتا ہے۔

جِلد کی صحت کو برقرار رکھنے اور اس میں بہتری لانے کے لیے مونگ پھلی کو استعمال کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے کیوں اس میں پائے جانے والے مفید فیٹ کی وجہ سے جِلد کی صحت میں بہتری آتی ہے اور اس کو نقصان پہنچانے والے ذرات کا خاتمہ ہوتا ہے۔