جنرل الیکشن میں سکیورٹی کیلئےتمام ذرائع استعمال کرینگے: ،پنجاب پولیس

 جنرل الیکشن میں سیکورٹی دینے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں : ،پنجاب پولیس 
کیپشن: File photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: ، پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ جنرل الیکشن میں سیکورٹی دینے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
پولیس حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 2018میں ڈیوٹی دینےوالے1لاکھ60ہزاررضاکارڈیوٹی پرتعینات نہیں ہونگے،رضاکاروں کی کمی پوری کرنے کیلئے پولیس ملازمین تمام تعینات کئے جائینگے رضاکاروں کی تعیناتی نہ ہونے سے45کروڑ سے زائد کی رقم کافائدہ ہوگا،الیکشن میں1لاکھ30ہزارپولیس اہلکارتعینات کیےجائیں گے۔
پولیس حکام کا مزید کہنا تھا کہ عام انتخابات کیلئے66ہزارفوج ورینجرزتعینات ہوگی،13ہزار 100لیڈی اہلکارسکیورٹی ڈیوٹی سرانجام دینگی،حساس ترین پولنگ سٹیشنز پر4 اہلکارتعینات ہوں گے،ایک موٹرسائیکل پر2اہلکار پٹرولنگ کریں گے اور 25پولنگ سٹیشنزپر6اہلکار پٹرولنگ ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔