جرائم کی روک تھام کی اطلاع دینے کیلئے ،سیف سٹی نے ’’کرائم سٹاپر‘‘ نمبر متعارف کرا دیا

جرائم کی روک تھام کی اطلاع دینے کیلئے ،سیف سٹی نے ’’کرائم سٹاپر‘‘ نمبر متعارف کرا دیا
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (علی ساہی)سیف سٹی نے ’’کرائم سٹاپر‘‘ نمبر متعارف کر دیا،شہری لاہور سمیت پنجاب بھر سے سیف سٹی کرائم سٹاپرز نمبر 033SAFECITY یعنی اس 03372332489 پر کال کر کے شکایت درج کروا سکتے ہیں۔

 ترجمان کے مطابق  جرائم کی روک تھام کی خفیہ اطلاع دینے کیلئے نمبر متعارف کیا گیا جس سے سیف سٹی کرائم سٹاپرز پر جرائم کی اطلاع کال کر کے اور ویب سائٹ کے ذریعے دی جا سکتی ہے"سیف سٹی کرائم سٹاپرز" پر منشیات فروشوں، دہشت گردوں، قحبہ خانہ چلانے والوں کی اطلاع دی جا سکتی ہے۔
کرائم سٹاپرز پر ڈکیتوں، اشتہاری ملزموں و عدالتی مفرور، جعلی مصنوعات بنانے والوں,جنسی جرائم، جوئے کے اڈے، انسانی سمگلنگ، ناجائز اسلحے اور بجلی گیس پانی چوری بارے اطلاع دی جاسکتی ہے یہ سروس صرف خفیہ اطلاع دینے کیلئے ہے اس کے اوپر کال کرنے والے کا نمبر شو نہیں ہوتا۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ سیف سٹی ویب سائٹ www.psca.gop.pk پر بھی تصویری یا ویڈیو شواہد کیساتھ خفیہ معلومات دی جاسکتی ہیں، ایمرجنسی کی صورت میں شہری 15 پر ہی رابطہ کریں، شہری معاشی، معاشرتی، سماجی اور سنگین نوعیت کے جرائم بارے رازداری کیساتھ اہم معلومات بھجوائیں اور اپنے بچوں  کے روشن اور محفوظ مستقبل کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔