پرویزالٰہی دورِ حکومت میں کی جانے والی بھرتیوں کی تفصیلات طلب  

Chief secretary,Punjab,City42
کیپشن: Pervaiz Elahi,File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے سابق وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کے دور حکومت میں بھرتیوں کی تفصیلات طلب کرلی ہیں ۔

 تفصیلات کے مطابق مراسلے کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب نے تمام سیکرٹریوں سے تفصیلات طلب کی ہیں، مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں یکم جولائی سے 22 جنوری تک بھرتیوں کی تفصیلات فراہم کی جائیں اور پرویزالٰہی دور کی اسامیوں کی تنخواہ اور تشہیر کی تفصیلات بھی فراہم کی جائیں، مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تمام بھرتیوں سے متعلق تفصیلات ترجیحی بنیادوں پر جمع کرائی جائیں۔