عمران خان اور چودھری پرویز الٰہی کی ملاقات کی اندرونی کہانی منظرعام پر آگئی

Imran Khan Pervaiz Elahi
کیپشن: Imran Khan Pervaiz Elahi
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کے درمیان ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی منظر عام پر آگئی 

ذرائع کے مطابق  ملاقات میں عمران خان اور پرویز الہٰی نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی تقرری چیلنج کرنے پر اتفاق کیا، محسن نقوی کی تقرری کے معاملے پر عدالت سےکل رجوع کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے،  ملاقات میں احمد اویس نے آئینی وقانونی شقوں سے متعلق بریفنگ دی۔

ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں آئندہ انتخابات سمیت دیگر سیاسی معاملات پربھی گفتگو ہوئی، ملاقات میں موجود دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں نے پرویز الہٰی کو اپنے احتجاجی لائحہ عمل سے بھی آگاہ کیا،  ملاقات میں نگران وزیراعلیٰ کی جانب سےکی جانے والی تعیناتیوں پر اظہار تشویش بھی کیا گیا۔

عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے چودھری پرویز الہٰی نے بتایا کہ  ملاقات میں الیکشن کمیشن کے اقدامات کے خلاف آئینی آپشنز  پربات ہوئی ہے، الیکشن کمیشن کے متنازع اقدامات کے خلاف احتجاج جاری رکھنےکا فیصلہ کیا ہے۔