صحافی حسنین شاہ کے قتل کی تحقیقات میں پیش رفت

Progress in the investigation of the murder
کیپشن: journalist murder follow up
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک)پریس کلب کے سامنے صحافی حسنین شاہ کے قتل کی تحقیقات میں پیش رفت, پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیجیز کی مدد سے ٹارگٹ کلنگ میں ملوث شوٹرز کی تصاویر حاصل کر لیں ۔

کیپٹل ٹی وی کے رپورٹر حسنین شاہ کو پیر کے روز گاڑی میں ٹارگٹ کر کے قتل کر دیا گیا تھا . عینی شاہدین کی جانب سے پولیس کو شوٹرز کی موٹر سائیکلوں کے نمبرز فراہم کئے گئے، جس پر پولیس نے فراہم کردہ نمبر کی چار موٹرسائیکلوں اور ان کے مالکان سے پوچھ گچھ شروع کر دی ہے ۔

دوسری جانب پولیس نے سی سی ٹی وی کی فوٹیجز سے شوٹرز کو ٹریک ڈاؤن کرنا شروع کر دیا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شوٹرز حسنین شاہ کو قتل کرنے کے بعد برانڈرتھ روڈ تک گئے اور برانڈرتھ روڈ کے بعد شوٹرز کہاں گئے، کیمروں کی مدد سے انہیں ٹریک کیا جا رہا ہے ۔علاوہ ازیں پولیس نے حسنین شاہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ بھی حاصل کر لی ہے ۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer