موٹروے کو بند کر دیا گیا

Motorway closed,
کیپشن: Motorway
سورس: google
Stay tunned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) موٹروے کو شدید دھند کے باعث بند کر دیا گیا۔

 ایس ایس پی موٹروے سید حشمت کمال کے مطابق  موٹروے ایم تھری کو لاہور سے سمندری تک دھند کے باعث بند کیا گیا۔ موٹروے کو عوام کی حفاظت کے پیش نظر  بند کیا گیا ہے تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ نہ پیش  آ جائے۔

موٹروے پولیس کی جانب سے شہریوں کو ٹریفک ایڈوائزی بھی جاری کی گئی ہے کہ دھند کے موسم میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں جبکہ دھند کے کے دوران گاڑیوں میں درمیانی فاصلہ عام حالات کی نسبت زیادہ رکھیں اور سفر شروع کرنے سے پہلے موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 سے صورتحال بارے معلومات لیں۔