سکول کھلنے کی خوشی میں گیٹ پر بچے کا سجدہ شکر، خوبصورت ویڈیو وائرل

سکول کھلنے کی خوشی میں گیٹ پر بچے کا سجدہ شکر، خوبصورت ویڈیو وائرل
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : وہ لوگ  آپ نے شاید نہ دیکھے ہوں  جن سے مل کر زندگی سے عشق ہوجائے مگر  حقیقت میں ایسے لوگ موجود ہیں۔ایسی ہی ایک بچے کی ویڈیو نے  لوگوں کے دلوں میں گھر کر لیا ہے۔

پاکستانی طلبا ہر وقت یہ جاننے کی فکر میں رہتے ہیں کہ کورونا کے باعث تعلیمی ادارے کب اور کتنی مدد کے لئے بند ہورہے ہیں لیکن سعودی عرب میں معاملہ کچھ الٹاہے ۔ لیکن کیسے آئیے دیکھتے ہیں
کورونا کے باعث جہاں زندگی کے سبھی معمول تبدیل ہوکر رہ گئے تعلیمی ادارے بھی تقریبا دو سال تک بند رہے اور آن لائن کلاسز شروع ہوئیں ان پر تنقید بھی سامنے آئی اور تعریف بھی ۔لیکن اسکول کھلنے کے اعلان پر سعودی طالب علم نے کچھ ہٹ کر کام کیا اور ایسا کام کیا جس نے دل جیت لئے۔ اپنے اسکول کے کھلنے کے اعلان پر سعودی طالب علم اسکول پہنچا لیکن جائے نماز ساتھ لے کر۔ اور سکول میں داخل ہونے سے قبل دروازے کے پاس جائے نماز بچھا کرسجدہ شکر ادا کیا۔
 سعودی نوجوان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔ بچے کااستاد جو یہ سارا منظر دیکھ رہا تھا اس نے بچے کو نہ صرف خراج تحسین پیش کیا بلکہ اس کا ماتھا چوم کر اسے بے شما ر دعاؤں سے بھی نوازا۔ استاد شاگرد کے اس عمل نے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لئے ۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر