شہباز شریف کا اومیکرون ویرئنٹ میں مبتلا ہونے کا انکشاف

شہباز شریف کا اومیکرون ویرئنٹ میں مبتلا ہونے کا انکشاف
کیپشن: Shahbaz Sharif
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: شہباز شریف کے اومیکرون وائرس میں مبتلا ہونے کا انکشاف سامنے آیا ، شہباز شریف ہڈیو ں کی شدید تکلیف اور نزلے کھانسی میں مبتلا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اومی کرون وائرس میں مبتلا ہیں ، پہلے دو روز وہ ہڈیوں کی شدید تکلیف میں مبتلا رہے جبکہ ابتدا سے اب تک انھیں نزلے کھانسی بھی ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ شہباز شریف کی صحت ابتدائی تکلیف سے قدرے بہتر ہے۔

یاد رہے 19 جنوری کو اپوزیشن لیڈر شہبازشریف دوسری بار کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا ، جس کے بعد انھوں نے خود کو گھرمیں قرنطینہ کرلیا تھا۔مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے شہبازشریف کے کورونا میں مبتلا ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا شہباز شریف کی صحتیابی کے لیےعوام،پارٹی وابستگان سے دعا کی اپیل کی اور بتایا تھا کہ ڈاکٹروں نےشہبازشریف کومکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر