ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خانپور ڈیم میں پکنک منانے آئے بچوں کی  کشتی الٹ گئی ، خاتون ٹیچر جاں بحق

 خانپور ڈیم میں پکنک منانے آئے بچوں کی  کشتی الٹ گئی ، خاتون ٹیچر جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : خانپور ڈیم میں  کشتی الٹنے کا واقعہ پیش آیا ہے ،کشتی میں 35 بچے اور چاراساتذہ  سوار تھے ۔  ایک خاتون ٹیچر جاں بحق ہوگئی ۔

 تفصیلات کے مطابق خانپور ڈیم میں کشتی میں 35 بچے اور چاراساتذہ  سوار تھے ۔  بچوں کو ریسکیو کر لیا گیا ہے  ۔ ریسکیوذرائع  کاکہنا تھا کہ ایک خاتون ٹیچر کی لاش نکال لی گئی    ریسکیو ذرائع کے مطابق صادق آباد میں واقع مسلم انٹرنیشنل پبلک اسکول کے طلباء اساتذہ کے ہمراہ پکنک منانے کے لیے خانپور ڈیم آئے تھے  ۔ایس ایچ او ہری پور کے مطابق کشتی میں 25 بچے اور اساتذہ سوار تھے۔ریسکیو کے مطابق پانی کی سطح کم ہونے کے باعث کشتی پتھر سے ٹکرا کر الٹ گئی، چار بچوں کے علاوہ بقیہ بچے ٹھیک ہیں۔ ان چاربچوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال ہری پور منتقل کیا گیا ہے جبکہ ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا۔