مولانا فضل الرحمان ، نواز شریف کا ٹیلفونک رابطہ ۔۔۔اہم فیصلے

مولانا فضل الرحمان ، نواز شریف کا ٹیلفونک رابطہ ۔۔۔اہم فیصلے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان  کی سابق وزیراعظم  نواز شریف سے ٹیلفونگ   رابطہ ہوا ،دونوں رہنماوں نے قومی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ حکومت مخالف تحریک میں شدت پیدا کرنے پر اتفاق ، آپ جو فیصلہ کرے گیے  مسلم لیگ  آپ کے ساتھ کھڑی ہو کر بھرپور ساتھ دے گی نواز شریف کی یقین دہانی 
ذرائع کے مطابق ملک تیزی سے بدلتی سیاسی صورت حال پہ مشاورت کے لئے سابق وزیراعظم میاں نوازشریف اور مولانا فضل الرحمان  کے درمیاں طویل ٹیلفونگ بات چیت ہوئی ہے،جس میں گورنمنٹ کے خلاف لانگ مارچ،ان ہاوس تبدیلی اور پی ٹی آئی رجیم سے قوم کو نجات دلانے کے لئے دیگر آپشنز پہ تبادلہ خیال کیا گیا۔سابق وزیراعظم نوازشریف نے مولانا فضل الرحمان  کو اس ناکام حکومت کے خلاف جارحانہ مہم چلانے کے لئے اپنے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ شاہد خاقان عباسی نے مولانا فضل الرحماں  کو اسٹیرنگ کمیٹی کے جن فیصلوں بارے مفصل بریفنگ دی تھی۔مولانا نے اسٹرنگ کمیٹی کے ان فیصلوں کے حوالہ سے بھی میاں نوازشریف کو اعتماد میں لیا