گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفرکروانے والوں کیلئے بری خبر

Vehicles Registration Online
کیپشن: Vehicles Registration
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفرکے لئےشروع کیا گیا بائیو میٹرک سسٹم ناکام، شہریوں کو بغیر آگاہی کے شروع کئے گئے آن لائن سسٹم کے آغاز میں گاڑیوں کی ٹرانسفر میں 60فیصد کمی واقع ہوگئی۔

ایکسائز ذرائع کا کہنا ہے کہ بائیو میٹرک سسٹم کےپہلے 12 روز میں محکمہ ایکسائز کو ایک ارب سے زائد کانقصان ہوا۔ رواں سال کے پہلے 12 روز میں مینول ٹرانسفر  سے شہریوں کی 28 ہزار سے گاڑیاں ٹرانسفر کروائیں۔ 12 جنوری سے شروع ہونے والے بائیو میٹرک سسٹم کے بعد صرف بارہ ہزارگاڑیاں ٹرانسفر ہوئیں۔ گاڑیوں کی آن لائن ٹرانسفر کےلئے خریدار اور فروخت کنندہ کی بائیو میٹرک تصدیق ضروری ہے۔

شہری آن لائن ٹرانسفرفیس کی ادائیگی کے بعد بائیو میٹرک تصدیق کےبعدٹرانسفر کرواسکتے ہیں۔ شہریوں کوسسٹم کی آگاہی نہ ہونے کی وجہ سے گاڑیوں کی ٹرانسفرمیں کمی واقع ہوئی۔