اسرار خان: ڈیوس روڈ پر دن دیہاڑے صحافی کے قتل کا معاملہ، سول لائنز پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق مقدمہ تھانہ سول لائنز میں مقتول حسنین شاہ کی بیوہ مہوش حسنین کی مدعیت میں درج کیا گیا، جس میں دہشتگردی اور قتل کی دفعات شامل کی گئیں۔
صحافی حسنین شاہ کو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے ڈیوس روڈ پر فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔ ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ واقعہ میں ملوث ملزموں کا سراغ لگایا جا رہا ہے اور حسنین شاہ کے قاتلوں کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔