ریکارڈ یافتہ بچھو گینگ کا سرغنہ اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

Lahore Bicho Gang died
کیپشن: Lahore Bicho Gang
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین: لاہور تھانہ ڈیفنس سی کی حدود میں 55 سے زائد وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ بچھو گینگ کا سرغنہ مدثر عرف بچھو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار ڈاکوؤں نے برکی کے علاقے میں واردات کی، ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے کینٹ ڈویژن میں ناکہ بندی کی گئی اور پیٹرولنگ کو الرٹ کیا گیا۔ ڈیفنس سی کے علاقے میں پہنچنے پر پولیس کو دیکھتے ہی ڈاکوؤں نے پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کر دی، ڈاکوؤں کی اندھا دھند فائرنگ سے ان کا اپنا ایک ساتھی ان ہی کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔

دوسری موٹرسائیکل پر سوار دونوں ڈاکو بائیک پر اور تیسرا ڈاکو دھند کا فائدہ اٹھاتے ہوۓ پیدل فرار ہوگیا، ہلاک ڈاکو کی شناخت مدثر عرف بچھو کے نام سے ہوئی ہے جو کہ لاہور اور قصور پولیس کو مطلوب تھا جبکہ ہلاک ڈاکو راہزنی اور ڈکیتی کی درجنوں وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ تھا۔

پولیس اور فرانزک ٹیموں نے شواہد اکٹھے کرکے ڈیڈ باڈی تحویل میں لے لی ہے اورفرار ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔