ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیرتعلیم شفقت محمود کا اہم بیان سامنے آگیا

وزیرتعلیم شفقت محمود کا اہم بیان سامنے آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود نے کہا ہے کہ رواں سال گرمیوں کی چھٹیاں کم ہوں گی۔ امتحانات مئی یا جون میں ہو سکتے ہیں، اس بارامتحان کے بغیر کوئی پاس نہیں ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا بلاشبہ کورونا وبا کا خطرہ موجود ہے لیکن بچوں کی تعلیم کو بہت نقصان پہنچ چکا ہے ، ہم وزارت صحت کی ہدایات کے مطابق چل رہے ہیں، کیسز کی تعداد میں کمی آئی ہے اور اب کورونا ویکسین بھی آنے والی ہے اسلئے تعلیمی اداروں کو کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نئے تعلیمی سال کا آغاز اگست میں کرانے کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں تاکہ بچوں کو کورس مکمل کرنے اور امتحانات کی تیاری کا موقع مل سکے ۔ صوبوں اور تمام سٹیک ہولڈرز کے درمیان اتفاق رائے پیدا کرنے کے بعد ہی کوئی حتمی فیصلہ کریں گے ۔

Raja Sheroz Azhar

Article Writer