سٹی 42: ٹک ٹاک بناتے ہوئے دو نوجوان نہر میں گر گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق فیروزوٹواں میں نوجوان بھکھی گاؤں کے پاس کیو بی لنک پر ٹک ٹاک بناتے ہوئے نہر میں جا گرے، نوجوانوں کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ ریسکیو کی غوطا خور ٹیمیں نہر سے نوجوانوں کی تلاش کر رہی ہیں, ابھی تک دونوں نوجوانوں میں سے کسی کو تلاش نہ کیا جا سکا. نوجوانوں کی شناخت ذیشان اور کے نام سے ہوئی ہے جو رائیونڈ لاہور کے رہنے والے ہیں, ذیشان اور ساجد اپنے دوست کے پاس بھکھی آئے ہوئے تھے.
واضح رہے کہ دنیا بھر میں سماجی روابط کی ویب سائٹس اور ویڈیو شیئرنگ ایپس نئی نسل اور شہرت کے دلدادہ افراد کی من پسند مصروفیت بن چکی ہے، جہاں سوشل میڈیا سماج پر مثبت اثر ڈال رہا ہے تو اسی سوشل میڈیا کے معاشرے پر منفی اثرات بھی پڑرہے ہیں۔ ٹک ٹاک ایپ نوجوانوں کیلئے شہرت حاصل کرنے کا ایک ذریعہ بن چکی ہے، لوگ عام سماجی رابطوں کے بجائے سوشل میڈیا رابطوں کو ترجیح دیتے نظر آتے ہیں۔ کچھ ایسے نوجوان ہیں جن کے دیکھتے ہی دیکھتے لاکھوں فالورز ہوچکے ہیں۔ نوجوان عجیب وغریب ویڈیوز بناکر مقبول ہونے کے دوڑ میں لگے ہوئے ہیں۔