میڈیکل ٹیسٹ کے نام پر طالبات سے پیسے بٹورے جانے لگے

میڈیکل ٹیسٹ کے نام پر طالبات سے پیسے بٹورے جانے لگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( اکمل سومرو ) میڈیکل ٹیسٹ کی آڑ میں پیسے بٹورنے کا معاملہ، پوسٹ گریجویٹ گرلز کالج رائیونڈ کی طالبات نے انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین رائیونڈ کی طالبات نے کالج انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ احتجاج کرنے والی طالبات کا کہنا تھا کہ دس روپے میں میڈیکل فارم اور 600 روپے میڈیکل ٹیسٹ کی فیس وصول کی جا رہی ہے، طالبات کے احتجاج پر پرنسپل نے پولیس کو طلب کر لیا۔

پولیس اہلکاروں کے سامنے مظاہرہ کرتے ہوئے طالبات کا کہنا تھا کہ کالج انتظامیہ نے ہم پر ڈرگز استعمال کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ کالج انتظامیہ طالبات کی جعلی میڈیکل ٹیسٹ رپورٹ تیار کروا رہی ہے، جن طالبات نے ٹیسٹ نہیں بھی کروائے ان کی بھی ٹیسٹ رپورٹس پازیٹو آئی ہیں۔

واضح رہے کہ محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے کالجوں کو طلباء و طالبات کی ہیلتھ پروفائل اکتیس جنوری تک مرتب کرنے کی ہدایات جاری کر رکھی ہیں۔