( شہزاد علی ) شہر کے صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں رواں کاروباری ہفتے کے اختتام تک سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار رہا، پورے ہفتے کے دوران فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہزار چار سو روپے کا اضافہ دیکھا گیا۔
رواں کاروباری ہفتے کے اختتام تک سونے کی قیمت میں ایک ہزار چار سو روپے کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد خالص چوبیس قیراط فی تولہ سونا نوے ہزار نو سو پچاس روپے کا رہا اور بائیس قیراط فی تولہ سونے کے نرخ تراسی ہزار تین سو ستر روپے رہی ۔ عالمی مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران فی اونس سونا پندرہ ڈالر مہنگا ہوا جس کے بعد فی اونس سونے کی قیمت ایک ہزار پانچ سو اکہتر ڈالر رہی۔
صدر لاہور ڈویژن صرافہ ایسوسی ایشن حاجی محمد افضل نے کہا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی مانگ بڑھی اور اسی وجہ سے قیمتیں میں اضافہ دیکھا گیا۔ حاجی افضل نے کہا کہ آئندہ کاروباری ہفتے بھی سونے کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے۔