ملک بھر میں ٹرینوں کا شیڈول بُری طرح متاثر

ملک بھر میں ٹرینوں کا شیڈول بُری طرح متاثر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد: ملک بھر میں ٹرینوں کا شیڈول بُری طرح متاثر، ریلوے انتظامیہ کئی ماہ سے متاثر شیڈول کو بحال کرنے میں ناکام ہو گئی، کراچی اور کوئٹہ سے لاہور آنیوالی متعدد ٹرینیں آج بھی گھنٹوں تاخیر کا شکار رہیں۔

ریلوے انکوائری کے مطابق خیبر میل 1 گھنٹہ 15 منٹ، تیز گام ایکسپریس 1 گھنٹہ، علامہ اقبال ایکسپریس 1 گھنٹہ 40 منٹ، وی وی آئی پی ٹرین جناح ایکسپریس 1 گھنٹہ 40 منٹ پاک بزنس 1 گھنٹہ 10 منٹ، کراچی ایکسپریس 1 گھنٹہ 10 منٹ تاخیر کا شکار رہی۔

 ملت ایکسپریس 1 گھنٹہ شالیمار ایکسپریس 1 گھنٹہ، فرید ایکسپریس 1 گھنٹہ 20 منٹ جعفر ایکسپریس 2 گھنٹے 40 منٹ، قراقرم ایکسپریس 1 گھنٹہ 10منٹ شاہ حسین ایکسپریس 1 گھنٹہ تاخیر کا شکار رہی، ٹرینیں لیٹ ہونے سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

Shazia Bashir

Content Writer