’’مریم نواز جھوٹ بولنا اور جذباتی بلیک میل کرنا بند کریں‘‘

’’مریم نواز جھوٹ بولنا اور جذباتی بلیک میل کرنا بند کریں‘‘
کیپشن: City42 - Faiz-ul-Hassan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) پنجاب حکومت نے سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی صحت بارے تمام خدشات مسترد کر دیئے۔ فیاض الحسن چوہان نے دعویٰ کیا کہ نوازشریف کو علاج معالجے کی ہر سہولت فراہم کی جا رہی ہے، ان کی میڈیکل رپورٹ بلکل نارمل ہے۔

پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ بالکل نارمل ہے، انہیں کسی قسم کی سپیشل ٹریٹمنٹ کی ضرورت نہیں، نواز شریف قومی مجرم ہیں انہیں ہر قسم کے علاج کی سہولت اور حفاظت کرنا ہمارا فرض ہے۔ مریم نوازجھوٹ بولنا اور  عوام کو جذباتی بلیک میل کرنا بند کریں۔

 صوبائی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو جیل میں ہر سہولت دی جارہی ہے۔ ان کی فیملی بھی جب چاہے ان سے ملاقات کرسکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سانحہ ساہیوال پر اپوزیشن کی جانب سے سیاست کی جارہی ہے۔ پہلی مرتبہ کسی واقعے کے 72 گھنٹوں کے بعد ذمہ داروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی، ذیشان کا تعلق دہشت گرد تنظیم سے تھا۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے واضح کیاکہ اگر تحقیقات سے عوام مطمئن نہ ہوئے تو جوڈیشل کمیشن بنا دیں گے۔

Sughra Afzal

Content Writer