ڈیفنس، نامعلوم افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 2 خواتین زخمی

ڈیفنس، نامعلوم افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 2 خواتین زخمی
کیپشن: City42 - Firing
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چودھری) ڈکیتی کی واردات یا ذاتی دشمنی؟ ڈیفنس اے کے علاقے سپر ٹاؤن میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی، گولیاں لگنے سے 2 خواتین زخمی ہوگئیں۔

 ذرائع کے مطابق ڈیفنس اے کے علاقے سپر ٹائون کے رہائشی عامر کے گھر موٹرسائیکل سوار گھس آئے جنہوں نے گھر میں داخل ہوتے ہی اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے باعث کومل اور جویریہ شدید زخمی ہو گئیں جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔ دونوں خواتین کو تشویشناک حالت میں جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ حادثے کی اطلاع ملنے پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

Sughra Afzal

Content Writer