(ویب ڈیسک)کولمبو کے پریما داسا سٹیڈیم میں ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے ٹاپ ایٹ راؤنڈ میں سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے میچ میں سری لنکا کی بیٹنگ لائن فلاپ ہو گئی۔ سری لنکا کی ٹیم 169 رنز کے تعاقب میں لنکن بیٹر ہوم کراؤڈ سے بھرے سٹیڈیم میں 20 اوورز میں 8وکٹیں گنوا کر صرف 107 رنز ہی بنا سکے۔ آج کی شکست کے بعد سری لنکا ٹی توینٹی ورلڈ کپ لے سیمی فائنل میں پہنچنے سے محروم ہو گیا۔ اب پاکستان کی سیمی فائنل کھیلنے کا انحصار انگلینڈ سے نیوزی لینڈ کی شکست پر اور خود کی سری لنکا سے جیت پر ہے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں سپر ایٹ مرحلے کے مارو یا مرجاؤ کی صورتحال والے میچ میں سری لنکا نیوزی لینڈ سے 61 رنز سے شکست کھا کر ورلڈکپ میں سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگیا، جبکہ پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کا امکان مزید کم ہوگیا۔کولمبو میں کھیلے جانے والے اس میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی جس نے 168 کا ٹوٹل بورڈ پر سجادیا۔ نیوزی لینڈ نے دھواں دار انداز میں اننگز کا آغاز کیا، تاہم مڈل میں سری لنکا نے نیوزی لینڈ کو قابو کیا اور اسے 86 رنز پر 6 وکٹوں سے محروم کردیا۔ تاہم ساتویں وکٹ پر کپتان مچل سینٹنر اور کول میک کونچی نے 48 گیندوں پر 84 رنز کی برق رفتار پارٹنرشپ بنا کر ٹیم کو 7 وکٹوں پر 168 رنز کے ٹوٹل تک پہنچایا۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے مچل سینٹنر 47 رنز ب نا کر ٹاپ اسکورر رہے۔ میک کونچی 31 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ راچن رویندرا نے 32 جبکہ فن ایلن نے 23 رنز بنائے جبکہ گلین فلپس نے 18 رنز کی اننگز کھیلی۔ سری لنکا کی جانب سے مہیش تھیکشنا اور دشمانتھا چمیرا نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ دنتھ ویلالاگے کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔
ٹرننگ وکٹ پر پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں سری لنکن بیٹرز کی ایک نہ چل سکی، اس کے ابتدائی 4 بلے باز 9ویں اوور میں 29 رنز پر ہی پویلین لوٹ گئے۔
پاتھم نسانکا صفر، کوشل مینڈس 11، چریتھ اسالانکا 5 اور پون رتنانائیکے 10 رنز بنا آؤٹ ہوگئے۔ اور پوری ٹیم 107 رنز ہی بنا سکی۔