ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’’دل ہونا چاہیدا جوان‘‘ وائرل ہونیوالے 60 سالہ حکیم نے شعر میں سب کچھ بتا دیا

’’دل ہونا چاہیدا جوان‘‘ وائرل ہونیوالے 60 سالہ حکیم نے شعر میں سب کچھ بتا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) جوان لڑکی سے چند روز قبل شادی کرنیوالے 60 سالہ حکیم کی سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز پر صارفین نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس عمر میں ایسی  ویڈیوز بنانا بزرگ شہری کو زیب نہیں دیتی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان میں پچھلے تین دنوں سے راولپنڈی کے 60 سالہ شہری کی شادی کی ویڈیو مسلسل ٹرینڈ کررہی ہے جنہوں نے جوان لڑکی سے شادی کی۔ابتدا میں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے منفی کمنٹ کیے گئے اور کسی نے بزرگ شہری کو برا کہا تو کسی نے کہا کہ جوان لڑکی نے صرف پیسوں کی وجہ سے اپنی زندگی برباد کردی۔تاہم، گزشتہ روز 60 سالہ حکیم نے جوان لڑکی سے شادی کرنے کی داستان سناتے ہوئے اسے ’لو میرج‘ قرار دے دیا۔

اپنی شادی کے حوالے سے بزرگ شہری کا کہنا تھا کہ پہلے ہمیں پیار ہوا اور پھر ہم نے نکاح کیا جو ایک سنت طریقہ ہے، دراصل ہماری ارینج میرج بھی ہے اور لو میرج بھی ہے، میری بیوی کو پیار ہوا تو بعد میں ارینج میرج ہوئی۔ویڈیو ٹاپ ٹرینڈ بننے والے  وائرل بزرگ کا کہنا تھا کہ دل جوان ہونا چاہیے، عمر میں کیا رکھا ہے، وہ طلاق یافتہ تھیں اور اللہ کا حکم اور نبیﷺ کی سنت تھی جس پر میں نے عمل کیا تو اس میں کیا غلط کیا؟