ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یو ایم ٹی نے عالمی درجہ بندی میں ایک اور نمایاں کامیابی حاصل کر لی

 یو ایم ٹی نے عالمی درجہ بندی میں ایک اور نمایاں کامیابی حاصل کر لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) عالمی درجہ بندی میں یو ایم ٹی نے ایک اور نمایاں کامیابی حاصل کر لی،ٹائمز ہائر ایجوکیشن سبجیکٹ رینکنگ 2026 میں یو ایم ٹی کی عالمی سطح پر شناخت برقرار ہے،7 مختلف کیٹیگریز میں عالمی رینکنگ میں نمایاں مقام حاصل کیا ہے۔ صدر یو ایم ٹی ابراہیم حسن مراد نے اس کامیابی پر یو ایم ٹی فیملی کو دلی مبارکباد دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹائمز ہائر ایجوکیشن سبجیکٹ رینکنگ 2026 میں یو ایم ٹی کی عالمی سطح پر شناخت برقرار ہے،7 مختلف کیٹیگریز میں عالمی رینکنگ میں نمایاں مقام حاصل کیا ہے، کلینیکل اینڈ ہیلتھ کے شعبے میں یو ایم ٹی 500–401 عالمی رینکنگ میں شامل ہے،بزنس اینڈ اکنامکس میں یو ایم ٹی نے 600–501 عالمی درجہ بندی حاصل کر لی ہے،فزیکل سائنسز میں یو ایم ٹی کی پوزیشن 600–501 عالمی رینکنگ میں برقرار  ہے، انجینئرنگ کے شعبے میں یو ایم ٹی عالمی سطح پر 600–501 میں شامل ہےکمپیوٹر سائنس میں یو ایم ٹی نے عالمی درجہ بندی میں 800-601 پوزیشن حاصل کی،سوشل سائنسزاور لائف سائنسز میں یو ایم ٹی عالمی رینکنگ میں 800-601 نمبر پر ہے۔

صدر یو ایم ٹی ابراہیم حسن مراد  کا کہنا ہے کہ یو ایم ٹی کی عالمی درجہ بندی پاکستان کے اعلیٰ تعلیمی شعبے کے لیے مثبت پیش رفت ہے،یہ کامیابی یو ایم ٹی کی پائیدار تحقیقی پالیسی اور مؤثر تعلیمی حکمتِ عملی کا مظہر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یو ایم ٹی عالمی تعلیمی میدان میں پاکستان کا نام روشن کر رہی ہے۔