جمال الدین جمالی :انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں نو مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات کی سماعت تھی ۔شاہ محمود قریشی کی دو مقدمات میں بعد از گرفتاری ضمانت پر سماعت ہوئی ۔
شاہ محمود قریشی کے وکیل دلائل کیلیئے پیش نہیں ہوئے ۔معاون وکیل نے ضمانتوں پر دلائل کیلیے مہلت طلب کی ۔عدالت نے ضمانتوں پر سماعت 6 مارچ تک ملتوی کر دی
عدالت نے آئندہ سماعت پر پراسکیوشن سے مقدمات کا ریکارڈ طلب کر لیا ۔انسداد دہشتگردی عدالت کے جج منظر علی گل نے سماعت کی ۔شاہ محمود قریشی نے مقدمات میں جیل سے ضمانت دائر کر رکھی ہے ۔ملزم نے مغلپورہ اور جناح ہاؤس کے قریب پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمات میں ضمانت دائر ہے
شاہ محمود قریشی نو مئی کے پانچ مقدمات میں بری ہو چکے ہیں.