ویب ڈیسک : سوتیلے بھائی نے مکان کے تنازع پر حاملہ بہن کو قتل کردیا، ملزمان طلائی زیورات اورڈھائی لاکھ روپے بھی لے گئے۔
تفصیلات کے مطابق مرید کے میں پرانا نارنگ روڈ پر ایک حاملہ خاتون کو مبینہ طور پر اس کے سوتیلے بھائی نے قتل کر دیا۔
سٹی پولیس نے شوہرکی مدعیت میں 2 نامزد اور 2 نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔
مقتولہ کے شوہر قاسم نے دعویٰ کیا کہ میری بیوی کو اس کے سوتیلے بھائی نے مکان کے تنازع پر گلا دبا کر قتل کیا، ملزمان کا اپنی سوتیلی بہن کےساتھ جائیداد کا تنازع چل رہا تھا۔
مدعی مقدمے کا کہنا تھا کہ مقتولہ چار ماہ کی حاملہ تھی اور ملزمان نے نہ صرف اسے قتل کیا بلکہ اس کے طلائی زیورات اور ڈھائی لاکھ روپے بھی لے گئے۔
مقتولہ کی والدہ نے کہا کہ بیٹی کا چار سالہ بھتیجا بھی واقعے کے وقت گھر میں موجود تھا اور سوتیلے بھائی اور اس کے ساتھیوں نے مل کر دہرے قتل کی واردات کی۔
مقتولہ کے ورثا نے اسپتال میں ملزمان کی فوری گرفتاری اور انصاف کی فراہمی کے لیے احتجاج کیا۔