ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

133 سرکاری سکولوں کی عمارتیں خطرناک قرار، کلاسز معطل

 133 سرکاری سکولوں کی عمارتیں خطرناک قرار، کلاسز معطل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض:لاہور شہر کے 133 سرکاری سکولوں کی عمارتیں خطرناک قرار پانے کے بعد کلاسز معطل کر دی گئی ہیں۔

 سی اینڈ ڈبلیو کے سروے کے بعد یہ عمارتیں کارڈن آف کر دی گئیں اور طلبہ کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کے مطابق جزوی اور مکمل طور پر خستہ حال عمارتوں میں تدریسی عمل روک دیا گیا ہے، خطرناک بلاکس سیل کر دئیے گئے ہیں اورجہاں تعمیرات جاری ہے، وہاں ٹیچر فوکل پرسن تعینات ہیں۔

  ایجوکیشن اتھارٹی  کے مطابق لاہور کے 144 سکولوں میں نئے ٹوائلٹ بلاکس کی تعمیر جاری ہے اور 34 سکولوں میں چاردیواری بنانے کا کام تیزی سے جاری ہے، جس حصوں میں تعمیرات مکمل ہو چکی ہیں انہیں بھی کارڈن آف کر دیا گیا ہے۔